ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں کرنل معمر قذافی کے 42 سالہ دور کا خاتمہ قریب ہے اس کا بیٹا خمیس ہلاک اوردو بیٹے ، بیٹی اور بیوی الجزائر فرارہیں۔
انقلابیوں نے قذافی کے بیٹے خمیس اور اینٹلی جنس چیف کو قتل کرنے کادعویٰ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق قذافی ابھی تک لیبیا ہی میں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صفیہ، بیٹی عائشہ،اور دو بیٹے ہنی بال اور محمد الجزائر پہنچ چکے ہیں۔ انقلابیوں کے مطابققذافی کے اینٹلی جنس چیف عبداللہ ال سنسوئی اور قذافی کے بیٹے خمیس کوقتل کردیا گیا ہے۔.............. /169